گندم کی امدادی قیمت 5 ہزار من مقرر کرنے کی درخواست پر حکومت کو نوٹس

گندم کی امدادی قیمت 5 ہزار من مقرر  کرنے کی درخواست پر حکومت کو نوٹس

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے گندم کی امدادی قیمت 5 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔۔۔

درخواست گزار سردار ظفر حسین صدر کسان بورڈ پاکستان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ گندم کی بروقت امدادی قیمت کا تعین کرنے سے بحران پیدا نہیں ہوگا، کسان کے مفاد کے پیش نظر امدادی قیمت کے اعلان کا حکم دیا جائے ، عدالت گندم کی امدادی قیمت پانچ ہزار روپے فی من مقرر کرنے کے احکامات صادر کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...