سپریم کور ٹ بار الیکشن:صدارتی امیدوار امجدشاہ کے کاغذات نامزدگی منظور، سردار امان کے اعتراضات مسترد
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 29 اکتوبر کو ہوں گے ، الیکشن کمیٹی نے عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار سید امجد شاہ کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔
چیئرمین الیکشن کمیٹی سید ذوالفقار عباس نقوی نے سید امجد شاہ کی اہلیت کے خلاف حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار سردار امان کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اعتراضات مسترد کر دئیے ۔سردار امان نے مبینہ جعلی ڈگری کی بنیاد پر سید امجد شاہ کی اہلیت کو چیلنج کیا تھا۔ الیکشن کمیٹی نے درخواست پر سماعت کے بعد اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سید امجد شاہ کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments