نرسنگ ،مڈوائفری کونسل میں اصلاحات کیلئے سپیشل یونٹ قائم

 نرسنگ ،مڈوائفری کونسل میں اصلاحات کیلئے سپیشل یونٹ قائم

نئے یونٹ کا مقصد نرسنگ کی تعلیم، تربیت ، بین الاقوامی تعاون میں جدت لانا فی الحال نئی اسامیاں تخلیق نہیں کی گئیں، موجودہ وسائل کو استعمال میں لایا جائیگا

 اسلام آباد (ایس ایم زمان)وزارت قومی صحت نے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل میں جدید اصلاحات اور افرادی قوت کی بہتری کے لئے سپیشل یونٹ قائم کر دیا ،وزارتِ قومی صحت نے مذکورہ یونٹ کو 'نرسنگ انوویشن اینڈ ریفارمز یونٹ' (NIRU) نام دیا ، یونٹ کے انتظامی سربراہ جوائنٹ سیکرٹری (ایڈمن) ہوں گے ، نئے یونٹ کا بنیادی مقصد نرسنگ اینڈ مڈوائفری کی تعلیم، تربیت، پالیسی سازی اور بین الاقوامی تعاون میں جدت لانا ہے ، یہ یونٹ نرسنگ کی افرادی قوت کی بہتری، عالمی سطح پر روزگار کے مواقع، سینٹرز آف ایکسیلنس کے قیام اور بین الاقوامی گرانٹس کی نگرانی جیسی اہم ذمہ داریاں سرانجام دے گا ،فی الحال اس یونٹ کے لئے مستقل اسامیاں تخلیق نہیں کی گئیں بلکہ موجودہ سرکاری افسران وسائل کو ہی استعمال میں لایا جائے گا۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...