سعودی عرب میں 30ہزار سے 40 ہزار پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی کی خبر قیاس آرائی :وزارت اطلاعات

 سعودی عرب میں 30ہزار سے  40 ہزار پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی  کی خبر قیاس آرائی :وزارت اطلاعات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے سعودی عرب میں 30 سے 40 ہزار پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی کی خبر کو قیاس آرائی پر مبنی قرار دیا ہے۔

پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اجتماعی دفاعی نظام کو عملی شکل دینے سے متعلق تفصیلات خفیہ نوعیت کی ہیں، نامعلوم ذرائع کی بنیاد پر قیاس آرائی سے گریز کیا جانا چاہیے ۔ وزارت نے کہا کہ سعودی عرب اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے پاکستان کا عزم پہلے ہی واضح اور غیرمتزلزل ہے ۔یہ وضاحت روئٹرز کی حالیہ رپورٹ کے بعد سامنے آئی، جس میں ایک پاکستانی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مختلف مراحل میں 30 ہزار سے 40 ہزار پاکستانی فوجی سعودی عرب پہنچے ، جبکہ حالیہ علاقائی کشیدگی کے بعد بھی مزید اہلکار تعینات کیے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...