ہائیکورٹ :بیرون ملک لاپتہ50 پاکستانیوں کا کیس،اے جی طلب

ہائیکورٹ :بیرون ملک لاپتہ50 پاکستانیوں کا کیس،اے جی طلب

بیرون ملک جانیوالے پھالیہ کے 50نوجوانوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا،درخواست گزار

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بیرون ملک موجود 50 لاپتہ پاکستانی شہریوں کا سراغ لگانے اور محفوظ واپسی سے متعلق کیس میں وفاق کونوٹس جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرلی،گزشتہ روز منڈی بہاؤ الدین کی تحصیل پھالیہ کے 50 سے زائد شہریوں کی بیرون ملک سے واپسی کے لیے دائرشہری افضال حسین کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل شفقت عباس تارڑ نے موقف اختیار کیا کہ تین سالوں کے دوران پھالیہ کے 50 سے زائد نوجوان غیر روایتی ذرائع سے بیرونِ ملک گئے ،تب سے ان نوجوانوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، استدعا ہے کہ وزارت خارجہ کو مختلف ممالک میں لاپتہ پاکستانی شہریوں سے متعلق قونصلر انکوائری کی ہدایت کی جائے اورلاپتہ پاکستانی شہریوں کی محفوظ واپسی کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں،عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کوروسٹرم پر طلب کرلیا اور کہا اے جی صاحب اس معاملے کو دیکھ لیں اور آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کریں ،بعدازاں سماعت2نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...