سینیٹ ذیلی کمیٹی اجلاس، صحافیوں کے موجودہ پلاٹ کوٹہ کا جائزہ
اہل صحافیوں کی فہرستیں پریس کلبز کی ویب سائٹس پر جاری کی جائیں، وقار مہدی صحافیوں کے پلاٹوں، فلیٹس کی تقسیم کا معاملہ، شفاف طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ،نامہ نگار ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سید وقار مہدی کی زیرِ صدارت پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں ہوا ، اجلاس میں وفاقی حکومت ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے صحافیوں میڈیا ورکرز کے لئے مختص پلاٹوں اور فلیٹس کی تقسیم گزشتہ اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے دی گئی سفارشات پر عملدرآمد کی صورتحال ،سکیم کے تحت صحافیوں و میڈیا ورکرز کے لیے مختص موجودہ کو ٹہ کا جائزہ لیا گیا ،اسلام آباد پریس کلب کے جنرل سیکر ٹر ی نے ذیلی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت ذیلی کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے ، منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ عملدرآمد اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ۔ سینیٹر سید وقار مہدی نے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شفاف طریقہ کار اختیار کیا جائے اور مقررہ معیار پر پورا اترنے والے افراد کی فہرستیں متعلقہ فورمز، بشمول پریس کلب، کی ویب سائٹس پر جاری کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments