ہائیکورٹ ملتان بینچ: 26 دنوں میں 1289 مقدمات کے فیصلے

ہائیکورٹ ملتان بینچ: 26 دنوں میں 1289 مقدمات کے فیصلے

بریت کیخلاف 46 اپیلوں اور سزا کیخلاف 28 اپیلوں کے فیصلے ، عدالتی کارکردگی

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس غلام سرور نہنگ نے ملتان بینچ میں 7 ستمبر سے 2 اکتوبر 2026 تک 26 روز کے دوران مجموعی طور پر 1289 مقدمات اور درخواستیں نمٹا دیں۔ عدالتی کارکردگی کے اعدادوشمار کے مطابق جسٹس غلام سرور نہنگ نے سنگل بینچ کی حیثیت سے 911 مقدمات کے فیصلے کیے ، جبکہ جسٹس محمد طارق ندیم اور جسٹس غلام سرور نہنگ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے 378 مقدمات نمٹائے ۔ڈویژن بینچ کے 378 مقدمات میں 132 تازہ، 144 ریگولر اور 102 فوری نوعیت کے مقدمات شامل تھے ۔ بینچ نے 79 ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں، بریت کیخلاف 46 اپیلیں، سزا کیخلاف 28 اپیلیں اور 19 قتل کے  ریفرنسز نمٹائے ۔ انسداد منشیات کے مقدمات میں سزا کیخلاف 26 اپیلوں سمیت دیگر فوجداری مقدمات کے بھی فیصلے کیے گئے ۔جسٹس غلام سرور نہنگ پر مشتمل سنگل بینچ نے 911 مقدمات اور درخواستیں نمٹائیں، جن میں 216 تازہ، 404 ریگولر اور 291 فوری نوعیت کے مقدمات شامل تھے۔

سنگل بینچ نے 220 ضمانت قبل از گرفتاری، 52 ضمانت بعد از گرفتاری اور 40 ہبیس کارپس درخواستوں کے فیصلے کیے ۔ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت سے متعلق 87، پولیس کو ہدایات سے متعلق 22 اور ایف آئی آر خارج کرنے سے متعلق 32 رٹ درخواستیں بھی نمٹائی گئیں۔اسی طرح ہراساں کرنے کیخلاف 134 درخواستوں، حراست اور ہبیس کارپس سے متعلق 58، ایم پی او کے تحت حراست سے متعلق 18 اور میڈیکل بورڈ سے متعلق 16 درخواستوں کے فیصلے کیے گئے ۔ دیگر فوجداری معاملات، انسداد بدعنوانی، تفتیش اور ماتحت عدالتوں سے متعلق درخواستیں بھی نمٹائی گئیں۔7 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ملتان بینچ میں مجموعی طور پر 348 تازہ، 548 ریگولر اور 393 فوری نوعیت کے مقدمات نمٹائے گئے ۔ اس طرح 26 روز کے دوران سنگل اور ڈویژن بینچز نے مجموعی طور پر 1289 مقدمات اور درخواستوں کے فیصلے کیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...