لانگ مارچ اٹک سے آگے جا ہی نہیں سکتا:گورنرفیصل کریم

لانگ مارچ اٹک سے آگے جا ہی نہیں سکتا:گورنرفیصل کریم

20 لاکھ کا مجمع کہاں ہے ؟ ،انکے پاس لوگ ہی نہیں،یہ ملک دشمنی کرتے ہیں صدر، وزیراعظم جب فیصلہ کرینگے گورنر راج لگا دیا جا ئیگا ،نجی ٹی وی سے گفتگو

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا اٹک سے آگے لانگ مارچ جا ہی نہیں سکتا، ان میں اتنی صلاحیت نہیں، 20 لاکھ کا مجمع کہاں ہے ،ان کے پاس لوگ ہی نہیں، صدر، وزیراعظم جب فیصلہ کریں گے گورنر راج لگا دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں گورنر نے کہا کہ جو پاکستان کے آئین و قانون کے نہیں مانتے ، یہ کہتے ہیں ان سے ڈائیلاگ کرو، جب دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج سامنے آتا ہے یہ ملک دشمنی کرتے ہیں۔ انہوں نے عمران خان پر ماضی میں عسکریت پسندوں کو خیبر پختونخوا میں بسانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے انہیں طالبان خان کہا جاتا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...