سندھ حکومت نے انسداددہشتگردی عدالتوں کیلئے 5ججز مقرر کردیے
چیف جسٹس نے منظوری دی،افسران کی تقرریاں ڈھائی سال کے لئے کی گئیں اشرف خواجہ،امین خاصخیلی ،ارشاد دھاریجو، طاہر راجپوت اور بابر عظیم شامل ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے انسداد دہشت گردی عدالتوں کے لیے پانچ ججز مقرر کردیے ، تقرریاں ڈھائی سال کی مدت کے لیے کی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اشرف خواجہ کو انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3 کراچی، امین الدین خاصخیلی کو انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 4 کراچی، ارشاد حسین دھاریجو کو انسداد دہشت گردی عدالت کشمور، طاہر راجپوت کو انسداد دہشت گردی عدالت نوشہروفیروز جبکہ بابر عظیم کو انسداد دہشت گردی عدالت حیدرآباد کا پریزائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ تقرریاں انسداد دہشت گردی (سندھ ترمیمی)ایکٹ 2025 کی دفعہ 14(2)کے تحت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی منظوری سے کی گئی ہیں اور افسران اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تاریخ سے ڈھائی سال کے لیے مقرر ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments