سہیل آفریدی نااہل ہوئے تو پروا نہیں کوئی اور آجائیگا:جنید اکبر

سہیل آفریدی نااہل ہوئے تو پروا نہیں کوئی اور آجائیگا:جنید اکبر

فضل الرحمن نے رابطہ کیا کہ لانگ مارچ کی تاریخ بڑھائیں،میں ڈائیلاگ چاہتا ہوں گوہر نے محسن نقوی سے رابطے پر اعتماد میں نہیں لیا ’’دنیا مہربخاری کیساتھ‘‘میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نااہل ہو گئے تو کوئی پروا نہیں ان کی جگہ کوئی اور آجائے گا ،ہمارا لانگ مارچ اس وجہ سے ہے کہ ہم کو عمران خان تک رسائی نہیں دی جارہی ،علاج کیلئے انہیں ہسپتال منتقل نہیں کیا جارہا،عدالتوں میں کیسز نہیں لگ ر ہے ، پروگرام ''دنیا مہربخاری کیساتھ'' میں گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا ہے کہ لانگ مارچ پارٹی کا فیصلہ تھا ، یہ عمران خان کی رہائی کیلئے ہے ، ہم نے مولانا کو لانگ مارچ میں شامل ہونے کی دعوت نہیں دی تھی، ، جب مولانا فضل الرحمن عمرے پر تھے تو ہماری قیادت سے رابطہ کیا اور کہا کہ لانگ مارچ کی تاریخ آگے لے کر جائیں ،میں چاہتا ہوں کہ اس میں کردار ادا کروں،میری یہ خواہش ہے کہ معاملات ڈائیلاگ سے حل ہوں، ایک سوال پر کہا کہ عمران خان نے بات چیت کی ذمہ داری محمود اچکزئی کو دی ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ محموداچکزئی لانگ مارچ کی بھی ذمہ داری لیں ،کنٹینر پر آ کر ہمارے ساتھ بیٹھیں،مزید کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے ابھی تک کوئی پیش کش نہیں کی ، جو بھی ہمارے لئے کردار ادا کرنا چاہتا ہے اس کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بیرسٹر گوہر کی محسن نقوی سے 15 دن پہلے ملاقات ہوئی تھی،اس ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں، مجھے اس کا علم نہیں ، اس کے بعد ہمارے حکومت سے مذاکرات شروع ہو گئے تھے ، مزید کہا ہے کہ تین دن پہلے بھی محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سے رابطہ ہوا ہے ،بیرسٹر گوہر نے محسن نقوی سے رابطے پر اعتماد میں نہیں لیا،ایک سوال پر کہا کہ حکومت جتنے بھی محاذ کھول لے ، سہیل آفریدی اس کی پروا نہیں کرتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...