سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، ڈپٹی سیکرٹری کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جعلی بیان حلفی جمع کرانے پر غیر مشروط معافی مستردکر دی آپ نے عدالتوں کو مذاق بنایا ہوا ہے ، جعلی بیان حلفی جمع کرانے پر معافی نہیں،چیف جسٹس
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے غلط بیانی اور مبینہ جعلی بیان حلفی جمع کرانے پر جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور ڈپٹی سیکرٹری کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کردئیے ، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جوائنٹ سیکرٹری حافظ اسحاق کی غیر مشروط معافی بھی مسترد کردی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ڈی آئی جی ناصر عزیز کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے غلط بیانی پر جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ حافظ اسحاق کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا جبکہ ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھی توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے حافظ اسحاق کی معافی مسترد کرتے ہوئے جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کہ جھوٹا اور جعلی بیان حلفی جمع کرانے پر کوئی معافی نہیں، آپ لوگوں نے عدالتوں کو مذاق بنایا ہوا ہے ۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دئیے کہ آپ کا پہلا اور دوسرا دونوں بیانات غلط ہیں، عدالت نے فیڈرل سروس ٹربیونل میں بیان دینے والے افسر کا بیان حلفی بھی طلب کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments