لگتا ہے پیپلز پارٹی بہت بڑا کمپرومائز کرچکی :شوکت یوسفزئی

 لگتا ہے پیپلز پارٹی بہت بڑا  کمپرومائز کرچکی :شوکت یوسفزئی

پشاور(این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ دو دن سے مسلسل پیپلز پارٹی پریس کانفرنس کر رہی ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ پیپلز پارٹی بہت بڑا کمپرومائز کر چکی ہے، اس کا جمہوری چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، ہمارا اصل مسئلہ وفاقی حکومت کے ساتھ ہے۔

اپنے بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے کہتے تھے کہ وفاقی حکومت کا حصہ ہی نہیں لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ۔ کرپشن کی باتیں پیپلز پارٹی کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے بلاول پر بلین ڈالر کی منی لانڈرنگ کا الزام لگایا اس کا جواب دیں، آپ کارکردگی کی بات کرتے ہیں تو کراچی بی آر ٹی کو دیکھیں، 2021 میں وہاں بی آر ٹی شروع ہوئی، اب بینک کہہ رہا ہے کہ اپنا قرضہ واپس چاہیے ، شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دہشتگردی تو 25 سال سے ہو رہی ہے ، کونسی حکومت نے پولیس کو روکا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ نہ لڑے ، پولیس صوبائی حکومت کی ہوتی ہے ، ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...