پمز اصلاحات، سیکرٹری صحت کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی قائم
ذیلی کمیٹی ہسپتال کا گورننس نظام بہتر بنانے کیلئے فریم ورک تیار کرے گی
اسلام آباد (ایس ایم زمان )پمز کی انتظامی اصلاحات کیلئے وفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحت کے سربراہی میں ذ یلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، کمیٹی میں وزارت قانون کے حکام اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ہسپتال پروفیسر تنویر خالق شامل ہیں، ذیلی کمیٹی ہسپتال کے گورننس نظام میں بہتری، صحت کی سہولیات کا معیار بہتر کرنے، مریضوں کی حفاظت، طبی سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اصلاحاتی تجاویز اور سفارشات کے علاوہ ہسپتال کی تنظیم نو اور خودمختار گورننس و قانونی فریم ورک تیار کرے گی، ذیلی کمیٹی ہسپتال کے قوانین، قواعد و ضوابط اور افسران کے اختیارات کا حتمی تعین کرے گی جن کے تحت یہ تمام انتظامی و طبی اصلاحات نافذ کی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments