عا زمین حج کیلئے پیشگی مالی منصوبہ بندی بارے سمری منظور
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )وزیراعظم نے پاکستانی عازمینِ حج کی سہولت اور حج کی پیشگی مالی منصوبہ بندی کے لیے وزارتِ مذہبی امور ، وزارتِ خزانہ اور قومی بچت کی جانب سے پیش کردہ مشترکہ سمری کی منظوری دے دی ہے ۔
پاکستانی عازمینِ حج کے لیے سود سے پاک’’ حج سیونگ پلان‘‘ متعارف کرایاجا ئیگا ۔ جمعہ کے روز وفاقی سیکرٹری ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارتِ خزانہ، مرکزی قومی بچت اور حج ونگ کے نمائندہ افسران شریک ہوئے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حج سیونگ پلان کے تحت عازمینِ حج کو پیشگی اور باقاعدہ بچت کی سہولت فراہم کی جائے گی، مجوزہ نظام کے تحت عازمینِ حج ڈیجیٹل ذرائع سے ماہانہ بنیاد پر رقم جمع کرا سکیں گے ۔ سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ حج سیونگ پلان کا بنیادی مقصد عازمینِ حج کو سفر کے اخراجات کے لیے بروقت اور منظم مالی منصوبہ بندی کا موقع فراہم کرنا ہے ۔ متعلقہ ادارے سمری کے مطابق اس کے قواعد و ضوابط دو ماہ کے اندر تیار کریں ۔ قواعد میں حج سیونگ فنڈ کے ساتھ عمرہ سیونگ سکیم اور مذہبی زیارات سیونگ سکیم کی گنجائش بھی رکھی جائے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments