پاکستان ترکیہ میں انسداددہشتگردی تعاون بڑھانے کا معاہدہ

پاکستان ترکیہ میں انسداددہشتگردی تعاون بڑھانے کا معاہدہ

دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کا مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ترکیہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ترک ہم منصب مصطفیٰ چفتچی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں وزرائے داخلہ نے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ نے غیر قانونی امیگریشن مافیا کے خلاف پاکستان میں کریک ڈاؤن کے مثبت نتائج سے آگاہ کیا ، اس موقع پر ترک وزیر داخلہ نے کہا پاکستان سے ترکیہ کی جانب غیر قانونی امیگریشن کی شرح 70 فیصد سے کم ہو کر 17 فیصد رہ گئی ہے ۔ ترکیہ کے وزیر داخلہ نے غیرقانونی امیگریشن کی شرح میں غیر معمولی کمی پر پاکستانی اقدامات کو سراہا ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دہشتگردی، منشیات اور منظم جرائم کے سدباب کیلئے تعاون بڑھانے کے معاہد ے پر دونوں وزرائے داخلہ نے دستخط کئے ، دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر بھی اتفاق ہوا، ملاقات میں سائبر پولیس، اینٹی نارکوٹکس فورس، نیشنل پولیس اکیڈمی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی معاونت، ماہرین کے تبادلوں اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے تعاون بڑھایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...