ٹیکس پالیسی پر عملدرآمدکیلئے ایف بی آرمیں میڈیا کوآرڈینیشن یونٹ قائم

ٹیکس پالیسی پر عملدرآمدکیلئے ایف بی آرمیں میڈیا کوآرڈینیشن یونٹ قائم

اسلام آباد(ایس ایم زمان)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسٹریٹجک اقدامات کی نگرانی، اداروں سے رابطہ کاری اور ٹیکس پالیسی و اقدامات پر عمل درآمد کے لیے میڈیا کوآرڈینیشن یونٹ (ایم سی یو) قائم کیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کی منظوری سے قائم کردہ یونٹ کا مقصد محکمہ کے تشخص کو بہتر بنانا، ٹیکس دہندگان کے لیے سہولیات کو اجاگر کرنا اور میڈیا سے متعلق امور کو منظم انداز میں چلانا ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل (ٹی پی ایس) یونٹ کے سربراہ اور کوآرڈینٹر ہوں گے ، جبکہ سیکرٹری (میڈیا) کو اس یونٹ کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے ۔ میڈیا کوآرڈینیشن یونٹ میں ڈائریکٹر جنرل کمیونیکیشنز اینڈ پبلک ریلیشنز (کسٹمز) عرفان جاوید، ڈائریکٹر کمیونیکیشنز اینڈ پبلک ریلیشنز (کسٹمز) ڈاکٹر مصباح کھٹانہ اور چیف ریفارمز اینڈ آٹومیشن (کسٹمز) شارلا اشفاق خان بطور ایکس آفیشو ممبر شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...