اہم سرمایہ کاری منصوبہ ‘ چین پہنچ گئے

اہم سرمایہ کاری منصوبہ ‘ چین پہنچ گئے

بیجنگ (دنیا ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وفد کے ہمراہ بیجنگ پہنچ گئے ۔وزیراعلیٰ کا چین میں پاکستان کے سفیر سید علی اسد گیلانی اور ان کی ٹیم نے پرتپاک استقبال کیا۔

 مراد علی شاہ اور ان کا وفد اگلے مرحلے میں چین کے صوبے ہوبے روانہ ہو گیا ، ہوبے پہنچنے پر وزیراعلیٰ کا صوبے کے ڈائریکٹر جنرل برائے خارجہ امور چن ہنہوس نے پرتپاک استقبال کیا۔ وفد میں صوبائی وزرا شرجیل میمن، جام خان شورو، سردار محمد بخش مہر، سید قاسم نوید اور پرنسپل سیکرٹری آغا واصف شامل ہیں۔ملاقات میں دونوں صوبوں کے درمیان تجارت، ثقافت، سیاحت اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ دوطرفہ سرمایہ کاری کا جامع منصوبہ لے کر آئے ہیں ، آج سے صوبے کے اعلیٰ حکام کے ساتھ شروع ہونے والے اجلاسوں میں آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔ سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ صوبہ ہوبے کو سندھ بھر میں سیاحتی مقامات کی ترقی کے لیے سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی جائے گی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں صوبائی قیادت کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...