لیگ آف اسلامک یونیورسٹی مکہ کے اشتراک سے کانفرنس کا آغاز
پاکستان ہمیشہ سے اسلامی تہذیب کا مرکز اور امت کے دفاع کا قلعہ رہا:سامی الشریف دنیا کو آج علمی میدانوں میں بہت ساری تبدیلیوں کا سامنا:صدر جامعۃ الازہر ودیگرکا خطاب
کراچی (سٹاف رپورٹر)جامعۃ الرشید اور الغزالی یونیورسٹی کراچی میں لیگ آف اسلامک یونیورسٹی مکہ کے اشتراک سے دو روزہ عالمی کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔ کانفرنس میں دنیا کے 34 ممالک سے تعلق رکھنے والی یونیورسٹیوں کے چانسلرز اور وائس چانسلرز شریک ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چانسلر الغزالی یونیورسٹی مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ آج کا دن پاکستان اور پوری امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم اور تاریخی دن ہے ۔جامعۃ الازہر مصر کے صدر محمود صدیق نے خطاب میں پاکستان، عرب دنیا اور دیگر اسلامی ممالک کی یونیورسٹیوں کے درمیان علمی، تحقیقی اور تعلیمی تعاون کی غیر معمولی اہمیت واضح کی۔ دنیا کو آج ٹیکنالوجی اور علمی میدانوں میں بہت ساری تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،لیگ آف اسلامک یونیورسٹیز یعنی رابطہ جامعات اسلامیہ کے سیکرٹری جنرل، وزیر پروفیسر ڈاکٹر سامی الشریف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے اسلامی تہذیب و ثقافت کا مرکز اور امت مسلمہ کے دفاع کا مضبوط قلعہ رہا ہے ، تقریب میں اور بھی بہت سے نمایاں اہل علم نے شرکت کی جن میں لیبیا سے کلیہ الدعوۃ الاسلا میہ کے ڈین، وزیر پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر ابو سویر، جامعہ برائے علوم اسلامیہ و لسانیات (نائیجیریا)کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد محمود احمد ہاشم، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد فارس سمیت ترکی، شام، امریکا اور دیگر کئی ممالک کی یونیورسٹیوں کے چانسلرز اور وائس چانسلرز بھی شریک ہوئے ۔ پروگرام کا ایک اہم ترین سنگِ میل رابطہ جامعات اسلامیہ اور الغزالی یونیورسٹی کے مابین باہمی تعلیمی و تحقیقی تعاون کے تاریخی معاہدے پر دستخط تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments