سعودی عرب میں حوثیوں کے حملے کھلی دہشتگردی :طاہر اشرفی

سعودی عرب میں حوثیوں کے حملے کھلی دہشتگردی :طاہر اشرفی

ہوائی اڈوں، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا قابلِ قبول نہیں ارضِ حرمین شریفین کے دفاع کیلئے علما ومشائخ شانہ بشانہ کھڑے :چیئرمین علماء کونسل

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان علما کونسل، انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل اور ان کی حلیف دینی جماعتوں نے مملکت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے سمیت شہری آبادی اور اہم تنصیبات پر حوثی دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں کھلی دہشت گردی، بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے ۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بے گناہ شہریوں، مسافروں، ہوائی اڈوں، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں،انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور مملکت سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو مکمل یکجہتی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ارضِ حرمین شریفین کی سلامتی، خودمختاری، استحکام اور دفاع کے لیے پاکستان کے علمائومشائخ اور عوام سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...