سپریم کورٹ بار الیکشن :حتمی فہرست جاری، صدارت کیلئے امان خان اور امجد شاہ میں مقابلہ

سپریم کورٹ بار الیکشن :حتمی  فہرست جاری، صدارت کیلئے  امان خان اور امجد شاہ میں مقابلہ

لاہور (کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 2026-27 کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی۔ صدارت کے عہدے کیلئے سردار امان خان اور سید امجد شاہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

نائب صدر بلوچستان کی نشست پر عبدالمالک بلوچ اور محمد ابراہیم لہری بلوچ، نائب صدر خیبر پختونخوا کے لیے حضرت سعید اور معین الدین ہمایوں جبکہ نائب صدر پنجاب کے عہدے کے لیے چودھری ارشد حسین اور محمد یاسین بھٹی مدمقابل ہونگے ،نائب صدر سندھ کی نشست پر عبدالوہاب بلوچ اور جام آصف محمود لار کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ سیکرٹری کے عہدے کیلئے میاں عرفان اکرم اور محمد عارف اعوان، ایڈیشنل سیکرٹری کے لیے قاضی شہریار اقبال اور سائرہ خالد راجپوت، جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر محمد تنویر چودھری اور رائے اظہر اقبال کھرل امیدوار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...