امن و استحکام کا قیام ناگزیر

 امن و استحکام کا قیام ناگزیر

کراچی (این این آئی) سابق گورنر سندھ اور میری پہچان پاکستان کے روحِ رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش سنگین چیلنجز کے تناظر میں قومی سلامتی، مسلح افواج سے یکجہتی اور امن و استحکام کا قیام ناگزیر ہے۔

موجودہ نازک حالات میں پوری قوم کو اتحاد، یکجہتی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح افواج اور ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔اپنے بیان میں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری ہر چیز پر مقدم ہے ۔ سیاسی اختلافات کو قومی یکجہتی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے ، تمام سیاسی جماعتوں اور قومی قیادت کو باہمی مشاورت اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کے ذریعے ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔ قومی مفادات کے تحفظ اور امن و استحکام کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...