مستونگ سے اغوا کیے گئے 20 زیر تربیت پولیس اہلکار رہا
کوئٹہ (دنیا نیوز)بلوچستان کے ضلع مستونگ سے اغوا کیے گئے 20 زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو اغوا کاروں نے رہا کر دیا۔ اہلکاروں کو دو سے تین روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مستونگ سے اغوا ہونے والے 20 زیر تربیت پولیس اہلکار اغواکاروں کی تحویل سے آزاد ہو گئے ۔ ان کی رہائی اہم پیش رفت ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اغواکاروں نے تمام 20 زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو رہا کر دیا ہے تاہم رہائی کے طریقہ کار، اغواکاروں کی شناخت اور واقعے کے محرکات سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ اہلکاروں کو کسی سکیورٹی آپریشن کے نتیجے میں رہا کرایا گیا یا اغواکاروں نے انہیں خود چھوڑ دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments