گوگل کے نائب صدر سے ملاقات

 گوگل کے نائب صدر سے ملاقات

اسلام آباد/ سیؤل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں منعقدہ گلوبل اے آئی اینڈ ڈیجیٹل سمٹ 2026 کے موقع پر عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقات کی ۔۔۔

۔وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ اور گوگل کے نائب صدر ولسن ایل وائٹ کے درمیان پاکستان میں تعلیمی، تکنیکی اور ڈیجیٹل شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔گفتگو میں پاکستان کے اندر گوگل کے نیٹ ورک، آپریشنل فوٹ پرنٹ اور تکنیکی سرگرمیوں کو بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...