بجلی چوری:ستارہ کیمیکل کے مالک کی جائیدادوں کی چھان بین
نیب نے میاں ادریس کی 10 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی اراضی کی تفصیلات طلب کرلیں
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فیسکو میں اربوں روپے کی مبینہ بجلی چوری کے سکینڈل میں نیب نے ستارہ کیمیکل کے مالک میاں ادریس کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا اور اس حوالے سے مراسلہ جاری کرتے ہوئے میاں ادریس کی 10 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی اراضی کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔نیب نے میاں ادریس، فیسکو کے سابق چیف ایگزیکٹو افسران سمیت 13 افراد کی جائیدادوں اور اثاثوں کی چھان بین کیلئے متعلقہ اداروں کو مراسلے جاری کیے ہیں۔نیبنے ستارہ سپنا، ستارہ گولڈ، ستارہ پارک، ستارہ ڈائمنڈ ویلی، ستارہ قمر ولاز، ستارہ ابن، ستارہ ہائٹس، ستارہ کالونی اور ستارہ ولاز سمیت مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز کی اراضی اور رقبے کی تفصیلات طلب کی ہیں۔نیب نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیصل آباد کو بھی مراسلہ ارسال کیا ، جس میں مبینہ بجلی چوری کے سکینڈل میں ملوث میاں ادریس کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments