صوبوں پر پی پی کی رضامندی ضروری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 18ویں ترمیم میں جو ہوا 28 ویں ترمیم میں اسے واپس نہیں کیا جائے گا۔
صوبوں کو محکموں سے متعلق جو طاقت ملی ہے وہ اسی طرح رہے گی،ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبوں پر پیپلزپارٹی سے معاملات طے کرنا ہوں گے ،ہمارے پاس اکثریت نہیں ،انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے ہو گا تو ترمیم آجائے گی، ایک سوال پر کہا کہ تحریک انصاف خود گڑھے میں گری ہے ، ہم پی ٹی آئی کو کہیں گے اچھے طریقے سے گڑھے سے باہرآجائے ، پی ٹی آئی ہم سے معاہدہ کر لیتی تو بانی تحریک انصاف کی بہنیں رہا ہو جاتیں،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالتوں سے سزا ہوئی، عدالتوں کے ذریعے ہی وہ ضمانت پر باہرآسکتے ہیں،انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے مسودے میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق ایک لفظ نہیں تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments