انگور اڈا پرطالبان کی جارحیت ، عوام علاقہ کا غم و غصہ کا اظہار

انگور اڈا پرطالبان کی جارحیت ، عوام علاقہ کا غم و غصہ کا اظہار

افغان پوسٹوں سے فائرنگ سنگ دلی ،احسان فراموشی، پاک آرمی کا جواب درست کئی بے گناہ شہید،100سے زائد دکانیں جل گئیں،انہیں مزید سبق سکھاناچاہئے ،شہری

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)افغان طالبا ن کی بزدلانہ جارحیت پر جنوبی وزیرستان انگور اڈاکے عوام اور شہید و زخمیوں کے ورثا نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ۔افغان پوسٹوں سے مارٹر گولے اور سنائپر فائرنگ سے شہری آبادی اور بازاروں کو نشانہ بنایا گیا جس سے کئی بے گناہ لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے ۔ عوام نے شدید ردعمل دیتے ہوئے حملوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور کہا یہ بزدلانہ حملہ بالکل ناقابل برداشت ہے ۔ ہم افغانوں سے بھائی چارے کی امید کرتے تھے مگر انہوں نے ہمارے معصوم عوام کو نشانہ بنا کر سنگ دلی اور احسان فراموشی کی مثال قائم کی ، پاک آرمی نے جو جواب دیا وہ بالکل درست ہے ، ان کو مزید سبق سکھانا چاہیے ، پاک فوج نے فوری جوابی کارروائی میں افغان پوسٹوں اور مارٹر پوزیشنز کو تباہ کر دیا ۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ ہمارا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ، ہماری مقامی آبادی تباہ اور 100 سے زیادہ دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...