سرکاری رہائش کے نادہندہ ملازمین کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کی تیاری

سرکاری رہائش کے  نادہندہ ملازمین کی الاٹمنٹ  منسوخ کرنے کی تیاری

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں سرکاری رہائش گاہوں میں مقیم ہزاروں ملازمین کے ذمے کرایوں کی عدم ادائیگی سامنے آگئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں سرکاری مکانات استعمال کرنے والے مجموعی طور پر 7 ہزار 973 وفاقی ملازمین کرایوں کے نادہندہ قرار پائے ہیں۔

شہروں کے انفرادی اعدادوشمار میں کراچی نمایاں ہے جہاں 5 ہزار 317 ملازمین نے سرکاری رہائش گاہوں کے کرائے ادا نہیں کیے ۔ اسلام آباد کے 2 ہزار 169 وفاقی ملازمین کرایوں کے واجبات ادا کرنے میں ناکام رہے ۔ لاہور میں ایسے ملازمین کی تعداد 404، پشاور میں 57 اور کوئٹہ میں 26 بتائی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق اگر نادہندگان نے سرکاری رہائش گاہوں کے کرائے ادا نہ کیے تو ان کے مکانوں کی الاٹمنٹ منسوخ کردی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...