ڈیموکریٹس کی ممکنہ کامیابی ٹرمپ انتظامیہ کا کانگریس کے بغیر حکومت چلانے کا منصوبہ

ڈیموکریٹس کی ممکنہ کامیابی  ٹرمپ انتظامیہ کا کانگریس کے  بغیر حکومت چلانے کا منصوبہ

واشنگٹن(رائٹرز)امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ممکنہ کامیابی کے پیش نظر صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر حکومتی ایجنڈے پر عمل درآمد کا منصوبہ تیار کرلیا۔

 رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام اپریل سے اس حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت امیگریشن، محصولات، رہائشی اخراجات اور سرکاری فنڈز سے متعلق اقدامات صدارتی اختیارات کے ذریعے کیے جاسکیں گے ۔ اس منصوبے میں نائب چیف آف سٹاف اسٹیفن ملر اور بجٹ ڈائریکٹر رسل ووٹ کی مشاورت بھی شامل ہے ۔ وائٹ ہاؤس قانونی مشیروں نے صدارتی اختیارات کی حدود اور ممکنہ عدالتی چیلنجز سے نمٹنے کے طریقوں کا جائزہ بھی لیا ہے ۔ ڈیموکریٹس کی کامیابی سے انتظامیہ کو قانون سازی اور تقرریوں میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...