میکائیل علی نے جے 100ٹینس کاتاج اپنے سر پر سجا لیا

میکائیل علی نے جے 100ٹینس کاتاج اپنے سر پر سجا لیا

میکائیل علی نے جے 100ٹینس کاتاج اپنے سر پر سجا لیا فائنل میں جاپان کے سیکنڈ سیڈ سوٹا کا گاوا کو 6-0اور6-1سے شکست دی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے 17 سالہ ابھرتے ہوئے ٹینس سٹار اور ملک کے نمبر ون جونیئر کھلاڑی میکائیل علی بیگ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ملائیشیا میں ہونیوالی آئی ٹی ایف جے 100 کوالالمپور سنگلز چیمپئن شپ کا تاج اپنے سر سجا لیا ۔ ٹورنامنٹ میں پانچویں سیڈ کی حیثیت سے شرکت کرنے والے میکائیل علی بیگ نے فائنل میں جاپان کے سیکنڈ سیڈ سوٹا کاگاوا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0 اور 6-1 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی، سیمی فائنل میں بھی انہوں نے جاپان ہی کے ٹاپ سیڈ یوتا امانو کو 7-5 اور 6-2 سے اکھاڑ پھینکا تھا۔ انہوں نے راؤنڈ آف 32 میں بھارت کے آریا وینکٹاراگوان ، راؤنڈ آف 16 میں جاپان کے ماؤ تازورو اور کوارٹر فائنل میں سیڈتھری روس کے آئیوان ماکاروو کوشکست دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...