جویریہ جمشیدنے شادی کرلی ،نکاح کی سادہ پروقار تقریب

جویریہ جمشیدنے شادی کرلی ،نکاح کی سادہ پروقار تقریب

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ جویریہ جمشید شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ اداکارہ نے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ایک سادہ اور پروقار تقریب میں نکاح کیا۔

جویریہ جمشید نکاح اور استقبالیہ کی تقریبات میں نہایت خوبصورت دکھائی دیں۔ اداکارہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ خوشگوار انداز میں تصاویر بھی بنوائیں۔جویریہ جمشید ڈرامہ سیریل  بانو   سمیت مختلف ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ اداکارہ کی شادی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد اور نیک تمناؤں کے پیغامات دئیے جا رہے ہیں۔ جویریہ جمشید نے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ وہ زندگی کے نئے سفر پر نکل پڑی ہیں اور وہ اس وقت بہت خوش اور مطمئن ہیں ،مداح مجھے ہمیشہ اپنے دعاؤں میں ضرور یادرکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...