نمائش نے توقعات سے زیادہ کامیابیاں سمیٹیں،کارپٹ مینو فیکچررز

 نمائش نے توقعات سے زیادہ کامیابیاں سمیٹیں،کارپٹ مینو فیکچررز

برآمدی آرڈرز کے اعدادوشمار مرتب کئے جارہے ہیں،چیئرمین نعیم کھوکھر ودیگر

لاہور(آئی این پی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم کھوکھر اور سینئر وائس چیئرمین خواجہ میر مدثر نے لاہور میں منعقد ہونے والی تین روزہ 42ویں عالمی نمائش کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ویزوں کے مسائل کے باوجود عالمی نمائش میں توقعات سے بڑھ کر کامیابیاں ملی ہیں،طے پانے والے برآمدی آرڈرز کے حوالے سے اعدادوشمار مرتب کئے جارہے ہیں ،نمائش میں غیر ملکی خریداروں کی بھرپور شرکت انتہائی حوصلہ افزا ء ہے ، بھرپور تعاون فراہم کرنے پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے شکر گزار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حال ہی میں لاہور میں اختتام پذیر ہونے والی تین روزہ عالمی نمائش کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس کے شرکا نے چیئرمین ایگزیبیشن ریاض احمد کی سربراہی میں تمام منتظمین کو بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...