ٹیکسلا : پولیس تشدد سے شہری جاں بحق، 3 اہلکاروں پر مقدمہ

 ٹیکسلا : پولیس تشدد سے شہری جاں بحق، 3 اہلکاروں پر مقدمہ

پولیس چوکی میں مقتول اکمل خان کی پریشان پرلیٹے ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی

راولپنڈی(این این آئی)تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں گانگو چیک پوسٹ پر پولیس عملے کے مبینہ تشدد سے شہری جاں بحق ، اے ایس آئی سمیت دو کانسٹیبلوں کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ مقتول اکمل خان کے چھوٹے بھائی زاہد خان کی مدعیت میں تشدد و قتل کی دفعہ 302/34 کے تحت درج کیا گیا جس میں اے ایس آئی کاشف اور دو کانسٹیبلوں سہیل اور قدیر پر تشدد و قتل کا الزام ہے ۔مدعی زاہد خان نے بتا یا بھائی اکمل خان گاڑی میں سی این جی بھروانے گیا تھا، گانگو چیک پوسٹ پر پہنچا تو تھانہ ٹیکسلا کے اہلکاروں نے اسے روک لیا اور اپنی چیک پوسٹ کے کمرے میں لے جا کر تشدد کیا۔

بعد ازاں ہم اکمل خان کو ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نے زخمی اکمل خان کو چیک کیا توبتایا کہ اسکی موت واقع ہو چکی ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔دریں اثنا پولیس چوکی میں اکمل خان کی موجودگی کی ویڈیو سامنے آگئی، فوٹیج میں مقتول کو چارپائی پر پریشان حالت میں لیٹے اور ادھر ادھر دیکھتے ہوئے اور پولیس اہلکار کو وہاں موجود افراد کی ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔واقعہ سڑک پر ٹرک اور اکمل خان کی گاڑی آمنے سامنے آنے اور راستہ بند ہونے پر معمولی تنازع سے شروع ہوا جو پولیس اور اکمل خان کے درمیان جھگڑے میں تبدیل ہوگیا، بتایا گیا کہ اس دوران مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ،پولیس نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...