28سال پیدل چل کر دنیا کا سفر مکمل کرنیوالا برطانوی شخص

28سال پیدل چل کر دنیا کا سفر مکمل کرنیوالا برطانوی شخص

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ سے تعلق رکھنے والے شخص کارل بشبائی نے دنیا کے گرد پیدل چل کر چکر لگایا ہے۔

 یہ سفر 1998 میں شروع ہوا جب کارل بشبائی کی عمر 29 سال تھی اور یہ 28 سال میں مکمل ہوا اور اب ان کی عمر 57 سال ہے ،وہ گزشتہ ماہ انگلینڈ کے علاقے ہُل میں اپنی ماں کے گھر پہنچے تو ان کا سفر مکمل ہوا۔28 سال کے سفر کے دوران وہ بحر الکاہل اور بحر آرکٹک کے درمیان آبنائے بیرنگ کی سمندری سطح سے گزرے ، بحیرہ قزوین اور انگلش چینل کے پانیوں سے تیر کر گزرے مگر اپنے سفر کا زیادہ تر وقت انہوں نے خشکی پر پیدل چلتے ہوئے گزارا۔اس دوران خطرناک جنگلوں، برساتی نالوں، صحراؤں، منجمد علاقوں اور لگ بھر ہر قسم کی مشکل صورتحال کا مقابلہ کرتے ہوئے آگے بڑھے ۔ایک اندازے کے مطابق پیدل سفر میں وہ ساڑھے 7کروڑ قدم چلے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...