بیکری کارخانے میں سلنڈر دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 7 زخمی

 بیکری کارخانے میں سلنڈر دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 7 زخمی

گلبرگ میں واقع عمارت کی پہلی منزل پر بیکنگ ایریا میں سلنڈر پھٹ گیا 35سالہ ساجد دم توڑ گیا،40افراد کام میں مصروف تھے ،زخمی ہسپتال منتقل

 لاہور (دنیا نیوز)لاہور کے علاقے گلبرگ میں بیکری کے کارخانے میں سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی ہے ، سلنڈر دھماکا عمارت کی پہلی منزل پر ہوا، جہاں 40 سے زائد افراد کام کر رہے تھے ،ریسکیو حکام کے مطابق گیس اخراج کے باعث فیکٹری بیکنگ ایریا میں  دھماکا ہوا اور کچھ حصہ گر گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...