احتجاج پر اختلاف ، ابھیجیت دیپکے نے دلجیت دوسانجھ سے معافی مانگ لی

 احتجاج پر اختلاف ، ابھیجیت دیپکے نے دلجیت دوسانجھ سے معافی مانگ لی

چندی گڑھ (شوبز ڈیسک)بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ پر طلبہ کے احتجاج کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنے پر تنقید کرنے والے بھارتی سیاسی رہنما ابھیجیت دیپکے نے ان سے معذرت کرلی۔

دلجیت دوسانجھ کا کہناتھا کہ میں ایک فنکار ہوں اور سب سے محبت کرتا ہوں، اگر میں خاموش ہوں تو مجھے خاموش رہنے دیا جائے ، میں سب کی حمایت کرتا ہوں تاہم کسی کو پنجابیوں کو لڑنا سکھانے کی ضرورت نہیں۔گلوکار کے اس بیان کے بعد ابھیجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پر معذرت کرتے ہوئے انہیں اپنا چھوٹا بھائی قرار دیا اورواضح لفظوں میں لکھا کہ مجھے معاف کردیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...