نشتر : گھریلو ناچاقی پر خاوند کے چھری سے وار، بیوی، 4 بچے زخمی

نشتر : گھریلو ناچاقی پر خاوند کے چھری سے وار، بیوی، 4 بچے زخمی

ملزم ناراض بیوی کومنانے سسرال گیا، انکار پر حملہ کردیا، زخمی ہسپتال داخل نشتر کالونی پولیس نے ملزم ارشد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا

لاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر سفاک شخص نے بیوی اور 4 بچوں کو چھری کے وار کرکے زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے حاکم چوک کے قریب ارشد نامی شخص اپنی ناراض بیوی کو منانے سسرال گیا، جہاں بیوی کے واپس جانے سے انکار پر ملزم طیش میں آگیا اور اس نے چھری سے حملہ کر دیا۔ ماں کو بچانے کے لیے بچے درمیان میں آئے تو ملزم نے انہیں بھی نشانہ بنا ڈالا، جس کے نتیجے میں بیوی 40 سالہ زاہدہ بی بی، بیٹی 22 سالہ زہرہ،بیٹی 15 سالہ مقدس، بیٹا 18 سالہ علی حیدر اور 13 سالہ نور شان زخمی ہوگئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ نشتر کالونی پولیس نے ملزم ارشد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...