پاکستان کرکٹرز ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کو تیار: مائیک ہیسن
ٹیم کی حیثیت سے آگے بڑھنے کا سفر جاری رہنا خوش آئند ،ہمارا بڑا باصلاحیت اور محنتی سپورٹ سٹاف بھی خاص تذکرے کا مستحق ہے :ہیڈ کوچ فائنل میچ میں پریشر تھا ، تحمل سے کھیلا اس لئے فتح ملی،ٹیم کو جیسی ضرورت تھی ویسا پرفارم کیا،ہمیشہ کہتا ہوں میں آل راؤنڈر ہوں :عرفات منہاس
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی حیثیت سے آگے بڑھنے کا سفر جاری رہنا خوش آئند ہے ۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ہر چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں اور اس کیلئے آگے آ رہے ہیں۔ انہوں نے باصلاحیت اور محنتی سپورٹ سٹاف کو بھی خصوصی طور پر سراہا،ان کا کہناتھاکہ ہمارابڑا باصلاحیت اور سخت محنت کرنے والا سپورٹ سٹاف بھی خاص تذکرے کا مستحق ہے ۔دوسری طرف سہ ملکی سیریز میں پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنیوالے عرفات منہاس کا کہناہے کہ فائنل میچ میں پریشر تھا لیکن انجوائے کیا، تحمل سے کھیلا اس لئے فتح ملی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح ٹیم کو ضرورت تھی ویسے پرفارم کیا ، میں نے اور حسن نواز نے سری لنکا کے باؤلرز کو ٹارگٹ کیا ہوا تھا۔ فائنل جیتنے کی بے حد خوشی ہے ، ہمیشہ کہتا ہوں کہ میں آل راؤنڈر ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments