سوانا باتھ مدافعتی نظام کو متحرک کرنے کے لئے کارگر
ہیلنسکی (نیٹ نیوز)فن لینڈ میں ہونیوالی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سوانا باتھ کا صرف 30 منٹ کا ایک سیشن بھی جسم کے مدافعتی نظام پر فوری اثر ڈال سکتا ہے اور خون میں سفید خلیات کی تعداد میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے ۔
سائنسی جریدے سائنس الرٹ کی رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کے محققین نے ایک تجربے کے دوران 51 درمیانی عمر کے مرد و خواتین کو روایتی فنش سوانا سیشن میں شامل کیا۔ شرکا نے تقریباً 73 ڈگری سینٹی گریڈ گرم اور خشک ماحول میں 30 منٹ گزارے جبکہ اس دوران ایک مرتبہ ٹھنڈے پانی سے غسل بھی کیا۔تحقیق کے مطابق سوانا سیشن کے فوراً بعد شرکا کے خون میں سفید خلیات کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا، ان میں نیوٹروفِلز شامل تھے جو جسم میں جراثیم کے خلاف ابتدائی دفاع کرتے ہیں جبکہ لمفوسائٹس بھی بڑھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments