غباروں کے ساتھ فوٹو شوٹ ،دلہن اڑتے اڑتے بچ گئی
استنبول (نیٹ نیوز)ترکیہ کے شہر استنبول میں شادی سے قبل فوٹو شوٹ کے دوران ایک دلہن تیز ہواؤں کے باعث غباروں سمیت ہوا میں اڑتے اڑتے بچ گئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق آبنائے باسفورس کے کنارے فوٹو شوٹ جاری تھا کہ اچانک تیز ہوا کے جھونکے نے دلہن کے ہاتھ میں موجود بڑے غباروں کو لپیٹ میں لے لیا۔غباروں کے دباؤ سے دلہن اپنا توازن کھو بیٹھی اور قریبی دیوار کی جانب جانے لگی لیکن فوٹوگرافر نے فوری طور پر اسے پکڑ کر سنبھال لیا۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دلہن کو غباروں کے باعث ہوا میں اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔خوش قسمتی سے دلہن محفوظ رہی اور کسی قسم کی چوٹ آنے کی اطلاع نہیں ملی جبکہ وہ بعد ازاں اپنا فوٹو شوٹ مکمل کرنے میں بھی کامیاب ہوگئی تاہم سوشل میڈیا پر تبصرے اب بھی جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments