کراچی چیمبر کی نامزدگیاں مسترد کرنیکا فیصلہ غیرمنصفانہ

کراچی چیمبر کی نامزدگیاں مسترد کرنیکا فیصلہ غیرمنصفانہ

فیڈریشن کے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے ہیں، طلعت محمود

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی چیمبر کے صدر طلعت محمود نے ایف پی سی سی آئی کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے 31 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ ایک فیصلے میں ایف پی سی سی آئی کے انتخابات2027-28 کے لیے کے سی سی آئی کی نامزدگیاں مسترد کرنے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے ملک کے سب سے بڑے چیمبر کے خلاف بلاجواز اور غیر متناسب اقدام قرار دیا ہے ۔انہوں کہا کہ یہ یکطرفہ فیصلہ انتخابی عمل میں انصاف، شفافیت اور غیر جانبداری سے متعلق سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے ۔طلعت محمود نے مذکورہ فیصلے پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے سی سی آئی کی نامزدگیاں بنیادی طور پر اس بنیاد پر مسترد کی گئیں کہ چیمبر نے ایف پی سی سی آئی سے ممبرشپ سرٹیفکیٹ بکس نہیں خریدیں حالانکہ چیمبر نے متعلقہ کاغذات نامزدگی اور درکار دستاویزات جمع کرا دی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ قانونی جواز کی واضح نشاندہی اور دستاویزی شواہد کا جائزہ لیے بغیر اس نوعیت کا یکطرفہ اور غیرمنصفانہ فیصلہ کسی صورت درست قرار نہیں دیا جاسکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...