ایک جتنی ورزش کاخواتین کو مردوں سے زیادہ فائدہ ملتا
برسلز(نیٹ نیوز)ورزش کو صحت کیلئے مفید قرار دیا جاتا ہے مگر مردوں یا خواتین دونوں میں سے کس کو جسمانی سرگرمیوں سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے ،اس بات کا جواب بیلجیئم میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں دیا گیا ہے ۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ صحت مند طرز زندگی کی عادات سے مردوں اور خواتین کو یکساں فوائد حاصل نہیں ہوتے ۔اس تحقیق میں 12 یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ اگر مرد اور خواتین ایک جیسی ورزش کرتے ہیں تو بھی خواتین کو جسمانی سرگرمیوں سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے ۔جامع تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ناکافی جسمانی سرگرمیوں سے مردوں کی صحت زیادہ تیزی سے تنزلی کا شکار ہوتی ہے جبکہ پھلوں و سبزیوں کا بہت کم استعمال خواتین کی صحت پر زیادہ منفی اثرات مرتب کرتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments