سائنسدانوں نے شفاف سر والی مچھلی کی ویڈیو ریکارڈ کرلی
نیویارک (نیٹ نیوز)سمندر کی گہرائیوں میں پائی جانے والی شفاف سر اور سبز آنکھوں والی نایاب مچھلی کی پہلی بار ویڈیو ریکارڈ کر لی گئی۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب مونٹیری کینین سے تقریباً 55 میل دور بحرالکاہل میں تحقیقی مہم کے دوران سائنسدانوں نے اس مچھلی کو دیکھا اور 20 منٹ تک اس کی ویڈیو بنائی،یہ مچھلی سمندر کی سطح سے تقریباً 1970 فٹ گہرائی میں موجود تھی۔سائنسدانوں نے اسے تحقیقی جہاز ڈیوڈ پیکارڈ سے چلنے والی بغیر انسان کے زیرِ آب گاڑی ڈاکٹر رِکٹس کی مدد سے دریافت کیا۔سائنسدانوں کے مطابق بیری آئی کے نام سے مشہور اس مچھلی کا سائنسی نام میکروپِنا مائیکرواسٹوما ہے ، اس کی لمبائی تقریباً 6 انچ ہے اور یہ سمندر کی 2000 سے 2600 فٹ گہرائی میں رہتی ہے ،اس کی نمایاں خصوصیت اس کا شفاف سر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments