پلیئرآف سیریز کا ایوارڈ اعتمادمیں اضافے کاباعث:عرفات
دباؤ میں اعصاب پر قابو رکھنا اور درست فیصلے کرنا اہم ہوتا ہے :آل راؤنڈر
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستانی آل راؤنڈر عرفات منہاس نے کہا ہے کہ سہ ملکی ون ڈے سیریز میں پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنا اعتماد میں اضافے کا باعث ہے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ فائنل میں جلد وکٹیں گرنے کے بعد حسن نواز کے ساتھ شراکت قائم کرنے پر توجہ تھی، میچ کے دوران ہماری یہ بھی کوشش تھی کہ میچ کو آخری اوورز تک لے جائیں۔حسن نواز اور میں ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے اچھی طرح واقف تھے اور ایک بڑے اوور نے میچ کا رخ ہمارے حق میں موڑ دیا۔آل راؤنڈر نے کہا ہے کہ دباؤ میں اعصاب پر قابو رکھنا اور درست فیصلے کرنا اہم ہوتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments