برطانیہ:غیر ملکی کارکنوں کیلئے مستقل رہائش کی مدت 10 سال کرنیکا فیصلہ
لندن(اے ایف پی)برطانوی حکومت نے بیشتر غیر ملکی کارکنوں کیلئے مستقل رہائش (آئی ایل آر) حاصل کرنے کی مدت پانچ سے بڑھا کر دس سال کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر داخلہ شبانہ محمود نے پارلیمنٹ میں نئی امیگریشن پالیسی کی تفصیلات پیش کیں۔ زیادہ آمدن والے افراد تین سال جبکہ ڈاکٹر، نرسیں اور اساتذہ پانچ سال بعد مستقل رہائش کیلئے درخواست دے سکیں گے ۔ تاہم غیر ملکی کیئر ورکرز کیلئے رعایت دیتے ہوئے پانچ سال کی مدت برقرار رکھی گئی ہے ، بشرطیکہ وہ ویزا شرائط پوری کریں اور سالانہ کم از کم 25 ہزار پاؤنڈ کماتے ہوں۔ سرکاری مراعات حاصل کرنے یا ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 20 سال انتظار کرنا ہوگا۔ نئی پالیسی آئندہ سال نافذ ہوگی اور برطانیہ میں پہلے سے مقیم غیر ملکیوں پر بھی لاگو ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments