روزانہ مونگ پھلی کھانا دماغ کے لئے بے حد فائدہ مند
ایمسٹرڈیم (نیٹ نیوز)نیدرلینڈز میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیاہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ اپنے دماغ کو جوان رکھنے کیلئے روزانہ مونگ پھلی کھانا عادت بنالینی چاہئے ۔
ماسٹرکٹ یونیورسٹی میڈیکل سنٹر کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ مونگ پھلی کھانے سے دماغ کو حیرت انگیز فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔اس تحقیق میں 60 سے 75 سال کی عمر کے 31 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا تھااور16 ہفتوں تک انہیں روزانہ 60 گرام مونگ پھلی کھانے کی ہدایت کی گئی۔ان افراد کی صحت کا جائزہ جاری رکھا گیا اور دریافت ہوا کہ مونگ پھلی کھانے سے دماغ کے دائیں جانب کے حصے کے خطوں کا انسولین پر ردعمل بہتر ہوگیا۔اگرچہ انسولین ایسا ہارمون ہے جسے بلڈ شوگر ریگولیٹ کرنے کے لئے زیادہ جانا جاتا ہے مگر یہ دماغ کے لئے بھی بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments