قصور :ٹریفک حادثات، 2بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق

قصور :ٹریفک حادثات، 2بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق

ٹریکٹر ٹرالی نے پیدل سکول جاتے 12اور 4سالہ حسن اور حسین کوروند ڈالا رکشہ، وین تصادم میں متعدد مسافر زخمی، بزرگ جان محمدموقع پر دم توڑ گیا

قصور،الہ آباد، تلونڈی(نمائندگان دنیا، نامہ نگار)قصور میں دو ٹریفک حادثات میں 2بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق،متعدد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھمبہ خورد بائی پاس کوٹ رادھاکشن پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے پیدل سکول جاتے 12 سالہ حسن اور اس کے 4 سالہ چھوٹے بھائی حسین کوبری طرح روند ڈالا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے ، ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے لی جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔دوسرا حادثہ کنگن پور کے قریب الہ آباد میں پل گھارا کے مقام پر پیش آیا، جہاں رکشہ اور وین آپس میں ٹکرا جانے کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں سوار متعدد افراد زخمی ہوئے ، جبکہ رتی پنڈ کوٹ را دھاکشن کا رہائشی بزرگ جان محمد زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ جاں بحق بزرگ کی لاش بھی ہسپتال منتقل کردی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...