شہریار منور کے چہرے میں واضح تبدیلی ،مداح تبصرے کرنے لگے
لاہور (شوبز ڈیسک)ایک ماہر ڈاکٹر نے پاکستانی اداکار شہریار منور کے چہرے میں مبینہ تبدیلیوں سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیاہے۔
ڈاکٹر نے شہریار منور کی مبینہ ناک کی سرجری اور چہرے میں فلرز کے استعمال کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ان کے نئے انداز کو سراہا۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی مختلف آرا کا اظہار کیا ہے ، ایک صارف نے لکھا کہ شہریارمنور اب پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت دکھائی دیتے ہیں جبکہ دوسرے کا کہنا تھا کہ اصل اہمیت ان کی بہترین اداکاری کی ہے ، بعض صارفین نے چہرے میں واضح تبدیلی کو بڑھتی عمر کا قدرتی اثر بھی قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments