2افراد پر تشدد اور ہوائی فائرنگ، دھمکیاں

2افراد پر تشدد اور ہوائی  فائرنگ، دھمکیاں

گوجرہ (نمائندہ دنیا)تھانہ صدر گوجرہ کے علاقے میں دو افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے ، ہوائی فائرنگ کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔

چک نمبر 428 ج ب کے رہائشی محمد الیاس کو اس کے دوست سمیت ملزمان سرور وغیرہ نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔ ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی۔شور شرابہ سن کر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور مداخلت کرکے متاثرہ افراد کی جان چھڑائی، جس پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...