محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ کیلئے رجسٹریشن کروالی
برطانوی شہری ہونے کی وجہ سے پی سی بی سے این او سی کی بھی ضرورت نہیں
لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ کیلئے رجسٹریشن کروالی،انہوں نے انگلینڈ کے شہری کی حیثیت سے افغانستان پریمیئر لیگ کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے ،محمد عامر برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد برطانوی شہری کا درجہ حاصل کرچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق اے پی ایل کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو بورڈ کی جانب سے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اے پی ایل ڈرافٹ کیلئے پاکستان کے متعدد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے اور اے پی ایل کا پلیئرز ڈرافٹ آج ہوگا۔خیال رہے کہ برطانوی شہری ہونے کی وجہ سے محمد عامر کو پی سی بی کے این او سی کی ضرورت نہیں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments