شوبز میں آنے پر بیٹے نے سکول آنے سے روکدیا:عتیقہ

شوبز میں آنے پر بیٹے نے سکول آنے سے روکدیا:عتیقہ

لاہور (شوبز ڈیسک )سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد میرے بیٹے نے مجھ سے وعدہ لیا تھا کہ میں کبھی ان کے سکول نہیں جاؤں گی۔

عتیقہ اوڈھونے ایک پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ جب میں نے 1990 کی دہائی کے اوائل میں شوبز انڈسٹری میں کام شروع کیا تو میرے بچے بہت چھوٹے تھے ، ایک وقت ایسا بھی آیا جب پاکستان میں میرا نام بہت مشہور ہو چکا تھا، اس وقت میرا بیٹا ایچی سن میں زیرِ تعلیم تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ میرے بیٹے نے مجھ سے قسم اور وعدہ لیا کہ میں کبھی اس کے اسکول نہیں جاؤں گی، اس نے مجھ سے کہا تھا کہ امی، آپ کبھی ایچی سن نہیں آئیں گی، میں نہیں چاہتا کہ میرے کلاس فیلوز آپ کو وہاں دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ لڑکوں کے ساتھ یہ ایک الگ مسئلہ ہوتا ہے ، وہ اپنی بات پر بالکل واضح تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...